حکومت نے عوامی فلاح وبہبود کیلئے کوئی کام نہیں کیا :فیضان خالد ورک
جنڈیالہ شیرخان (نامہ نگار) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فیضان خالد ورک نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں حکومت کی تمام تر مداخلت اور سرکاری سرپرستی کے باوجود نواز لیگ تاریخی کامیابی حاصل کریگی پنجاب کے عوام شریف برادران کی عوامی خدمات کو آج بھی یاد کرکے انہیںجھولیاںاٹھا اٹھا کر دعائیںدے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ نواز لیگ کے جلسوںمیںعوام کا ٹھاٹھے مارتا ہوا سمندر انکی پالیسیوںپر بھرپور اعتماد کااظہار کرتا ہے مریم نواز اب پوری پاکستانی قوم کی آواز بن چکی ہیں انہوں نے نواز شریف اور شہباز شریف کی عدم موجودگی میں جس قوت اور طاقت کیساتھ حکمرانوں کے سامنے کھڑے ہوکر کلمہ حق بلند کیا ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ مستقبل میں نواز لیگ کی قیادت کریں گی ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر میاں اخلاق نیئر ،چودھری ابوبکر ورک ،رانا خوشنود علی خان، اکرم کمبوہ ،میاں کاشف ودیگربھی موجودتھے چودھری فیضان خالد ورک نے کہاکہ حکومت نے عوامی فلاح وبہبود اور ان کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے کوئی قابل ذکر کام نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کئے ہوئے ہیں ۔ ان انتخابات میں بھی نواز لیگ کامیابی حاصل کریگی۔