ننکانہ: پولیس کا کریک ڈاون ‘3 اشتہاری گرفتار
ننکانہ صاحب(نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) ڈی پی او ننکانہ بلال افتخار کی ہدایت پر ضلعی پولیس کی جانب سے اشتہاری ملزمان کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ پولیس نے تین اشتہاریوںکو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سید والہ پولیس نے ہاوس رابری کے مقدمہ مطلوب اشتہاری ذوالفقار وٹو کو گرفتار کیا۔ واربرٹن پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری محفوظ کو گرفتار کیا۔ وریں اثناء مانگٹانوالہ پولیس نے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری عبدالزاق کو گرفتار کیا۔