• news

بھارت میں اقلیتوں کی حالت زار بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر (پی پی آئی) بھارت کے غیر قانونی قبضے والے جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کو دوسرے ممالک کو اقلیتوں سے بہتر رویہ رکھنے کا مشورہ دینے سے پہلے اسے اپنے ملک میں اقلیتوں سے بہتر رویہ رکھنا چاہیے۔ بھارت میں اقلیتوں کی حالت زار بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ مسلمان، سکھ، اور مسیحی ہی نہیں شودر اور اچھوت بھی مودی کی پالیسیوں سے نالاں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن