• news

ماتحت عدالتیں2016 تک زیر التوا مقدمات کا ڈیڑماہ میں فیصلہ کریں

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے انصاف کی جلد فراہمی کے لئے زیر التواء مقدمات کو نمٹانے سے متعلق حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سالہا سال سے زیر التواء مقدمات کا ڈیڑھ ماہ میں فیصلہ جاری کیا جائے۔ جسٹس محمد قاسم خان نے اس معاملے پر ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے سیشن ججز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ 2016ء تک کے زیر التواء تمام سول و سیشن مقدمات 31مارچ تک نمٹائے جائیں۔ واضح رہے کہ جسٹس محمد قاسم خان نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا گزشتہ سال 19مارچ کو حلف اٹھایا تو سب سے پہلے تین نکات پر کام شروع کیا۔ جن میں سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی کو عملی طور پر یقینی بنانا، وکلاء کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کرنا اور عدالت عالیہ اور ماتحت عدالتوں میں ججز کی شفاف تقرریاں کرنا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن