کرونا وائرس کے باعث پاکستان میں آن لائن شاپنگ میں اضافہ
سلام آباد(اے پی پی)کرونا وائرس کی وبا کے باعث پاکستان میں آن لائن شاپنگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران پاکستان میں ای کامرس کے شعبہ کے حجم میں 78.9 فیصد جبکہ ای کامرس کے کاروبار کی مالیت میں 33.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں اپریل تا جون 2020 کے دوران ای کامرس شعبہ کی آمدنی میں 2.3 ارب روپے اضافہ ہوا اور اس دوران آمدن 9.4 ارب روپے تک بڑھ گئی۔