احتساب عدالت :آمدن سے زائد اثاثہ جات، خواجہ آصف کی ایک روز کی حاضری کی درخواست منظور
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں لیگی رہنما خواجہ آصف کی ایک روز کی حاضری کی درخواست منظور کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ میں 2مارچ تک توسیع کر دی۔احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج اکمل خان نے کیس کی سماعت کی ۔