• news

بھارتی کسانوں کا متنازعہ قوانین کیخلاف احتجاج جاری ، ٹرینوں کو روک لیا ے

نئی دہلی (صباح نیوز‘ نوائے وقت رپورٹ) انتہا پسند اور متعصب مودی کے کالے زرعی قوانین کے خلاف بھارتی کسانوں کا جمعرات کو ملک گیر احتجاج کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا۔ کسانوں نے چارگھنٹے تک ریل روک کر مودی کے خلاف احتجاج کیا، مودی سرکار نے کسانوں کی ہڑتال اور مظاہروں کو روکنے کے لیے نیم فوجی دستے تعینات کر دیئے جبکہ بیشتر ریلوے سٹیشنز پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے، کسانوں نے ملک گیر احتجاج کے دوسرے مرحلے میں ٹرینوں کو روک کر شدید احتجاج کیا اور مودی سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ریلوے سٹیشنز پر پیرا ملٹری فورس کی 20 اضافی کمپنیاں تعینات کر دی گئی ہیں۔ پنجاب، ہریانہ، راجستھان، یو پی اور مغربی بنگال میں سپیشل فورسز تعینات کی گئی ہیں۔کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد مسافروں کو تنگ کرنا نہیں بلکہ سرکار کو خبردار کرنا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے متنازعہ قوانین کی واپسی ہی مسئلہ کا آخری حل ہے، پنجاب کے مختلف شہروں اور دیہات میں خواتین نے بھی چھوٹے بڑے مظاہرے کئے۔ خواتین کے ان اجتماعات میں کسان تحریک میں جان دینے والوں کو یاد کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن