عمر اکمل کے کیس کا محفوظ فیصلہ سنانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
ملتان(سپورٹس ڈیسک) کرکٹرعمر اکمل خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سنانے کے لیے تاریخ پر تاریخ دی جانے لگی،عمر اکمل کیس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کر دی گئی ہے۔کھیلوں کی ثالثی عدالت نے ایک بار پھر عمر اکمل سے متعلق فیصلہ سنانے کے لیے تاریخ میں 31 مارچ تک توسیع کر دی گئی ہے۔کھیلوں کی ثالثی عدالت نے 19 فروری تک محفوظ کیا گیا فیصلہ سنانا تھا ۔