سیمی فائنل میں اپ سیٹ شکست‘ سرینا ولیمز آبدیدہ ہوگئیں
لاہور(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلین اوپن ٹینس میں سرینا ولیمز کا سفر اختتام پذیر ہو گیا۔ سیمی فائنل میں جاپان کی ناؤمی اوساکا نے امریکی ٹینس شکست دی۔ جینفر براڈی نے کیرولینا مچووا کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ مینز سیمی فائنل میں نوواک جوکو وک حریف اسلان کراتسیو کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئے۔ سیمی فائنل مرحلے میں امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نائومی اوساکا کے ہاتھوں شکست کے بعد نیوز کانفرنس کے دوران آبدیدہ ہوگئیں اور پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلی گئیں۔