• news

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکی120ویں سالانہ کھیلوں کا آغاز

لاہور (سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکی120ویں سالانہ کھیلوں کا آغاز۔افتتاحی تقریب میں طلباء نے ملک بھر کے مختلف علاقوں کی ثقافت کے رنگ بکھیرے۔ جی سی یو کے 26شعبہ جات کے چاق وچوبند دستوں نے مہمان خصوصی چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ عبداللہ خان سنبل اور جی سی یووائس چانسلر کو سلامی پیش کی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کاکہنا تھا کہ طلباء کی تربیت اور انہیں برداشت کا سبق دینے کیلئے سپورٹس انتہائی اہم ہے ۔ جی سی یو کے کھلاڑی عالمی سطح پر بھی ملک کا نام روشن کر رہے ہیں، پاکستان میں طلباء طالبات کیلئے کھیلوں کے موقع پیدا کرنے چاہیے،یونیورسٹی کے 120 سالانہ سپورٹس گالا کے پر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ جی سی یو شعبہ سیاسیات نے بہترین مارچ پاسٹ دستے کا اعزاز حاصل کیاجبکہ شعبہ نباتیات دوسرے نمبر پر رہا۔تین روز تک جاری کھیلوں کے پہلے روز800میٹر ریس میں شعبہ فیزیکل ایجوکیشن کے وسیم اکرم اول رہے۔ کھیلوں کا اختتام 20 فروری کو جی سی یو اوول گرائونڈمیں منعقدہ تقریب میں ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن