• news

الیکشن کمشن کی گرفتار ارکان اسمبلی کو سینٹ کیلئے ووٹنگ سہولت دینے کی ہدایت

اسلام آباد (نامہ نگار) الیکشن کمشن  نے تمام گرفتار ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو سینٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کر نے کی ہدایت کر دی ہے، الیکشن کمشن نے آئین کے تحت اپنے اختیارات کو استعما ل کر تے ہوئے سندھ اور پنجاب کی صوبائی حکومتوں اور چیئرمین نیب کو کہا کہ وہ گرفتار اراکین اسمبلی کو پولنگ کے روز ووٹ ڈلوانے کے لیے ان کے متعلقہ پولنگ سٹیشنز میں ان کی موجودگی کو یقینی بنائیں، الیکشن کمشن نے کہا کہ صوبائی حکومتیں اور چیئرمین نیب میاں شہباز شریف، سید خورشید شاہ، خواجہ محمد آصف، علی وزیر، حمزہ شہباز کے ووٹ ڈلوانے کیلئے ان کو پولنگ سٹیشنز تک رسائی دیں، تمام صوبائی چیف سیکرٹریوں اور چیئرمین نیب کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ مذکورہ بالا اراکان اسمبلی کے علاوہ بھی اگر کوئی رکن اسمبلی حراست میں ہو تو ان کو بھی ووٹ ڈالنے کی سہولت دی جائے۔ الیکشن کمشن نے یہ ہدایات آئین کے آرٹیکل 220اور الیکشن ایکٹ 2017کے سیکشن5کے تحت دی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن