بھارت کیساتھ سرحدی جھڑپوں سے متعلق رپورٹس میں سچائی کو سامنے لایا گیا: چین
بیجنگ (شنہوا) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ سرحد پر ہونے والی جھڑپوں سے متعلق رپورٹ شائع کی گئی ہے۔ جس میں سچائی کو سامنے لایا گیا ہے۔ عوام کو ان رپورٹس سے حقیقت اور واقعات سے متعلق سچ اور جھوٹ کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے ان خیالات کا اظہار چین کی پی ایل اے ڈیلی کی جمعہ کو شائع کر دہ ایک جامع رپورٹ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ جس میں تصدیق کی گئی تھی کہ گزشتہ سال جون میں چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازعہ میں چار چینی افسر اور فوجی ہلاک اور ایک رجمنٹ کمانڈر شدید زخمی ہوا تھا۔