پرویز رشید نے سینٹ الیکشن میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا
لا ہور (اپنے نامہ نگار سے) مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے سینٹ کے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ درخواست میں الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر کے اعتراض دور کرنے کے لیے تگ و دو کی لیکن اعتراض دور نہیں کیا گیا۔ رقم جمع کرانے کے لیے تیار ہوں‘ الیکشن کمشن نے قانون کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے۔ رجسٹرار آفس نے دستاویز کو غیرتصدیق شدہ ہونے پر اعتراض لگایا جسے دور کر کے اپیل دوبارہ دائر کی گئی۔