میاوزیراعظم کا مختصر دورہ میانوالی نمل کی نئی بلڈنگ میں لنچ سپورٹس سٹی کا افتتاح منسوخ
نوالی(یوسف چغتائی سے) وزیراعظم عمران خان مختصر دورے پر نمل انسٹی ٹیوٹ میانوالی آئے۔ عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے دن 12 بجے نمل انسٹی ٹیوٹ پہنچے۔ ان کے ساتھ معروف کاروباری شخصیت سردار تنویر الیاس خان بھی تھے۔ عمران خان نے نمل انسٹی ٹیوٹ کی نئی بلڈنگ کے لان میں بیٹھ کر لنچ کیا۔ اس کے بعد ڈونرز اور انسٹی ٹیوٹ کے بورڈ آف ممبران سے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم کا دورہ میانوالی نجی نوعیت کا تھا۔ وزیراعظم کے ممکنہ میانوالی شہر میں دورہ کے پیش نظر سیکورٹی ہائی الرٹ اور دفاتر میں حاضری غیر معمولی رہی اور شہر میں خصوصی طور پر صفائی مہم جاری رہی۔ وزیراعظم نے میانوالی میں سپورٹس سٹی کا افتتاح کرنا تھا جسے کینسل کر دیا گیا۔ وزیراعظم مصروفیات کے باعث صرف نمل یونیورسٹی کا دورہ کرکے تین بجے واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے۔