خیرپور: قائم علی شاہ کی بڑی صاحبزادی کی نمازِ جنازہ اداکردی گئی
خیرپور (این این آئی)سابق وزیرِاعلیٰ سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما قائم علی شاہ کی بڑی صاحبزادی نجمہ شاہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر خیر پور میں ادا کر دی گئی۔نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں ان کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا ۔قائم علی شاہ کی صاحبزادی اورپیپلز پارٹی کی رکنِ قومی اسمبلی سیدہ نفیسہ شاہ کی بڑی بہن سیدہ نجمہ شاہ گزشتہ روز انتقال کر گئی تھیں۔