• news

ہائیکورٹ: 56 کمپنیوں کی تشکیل غیرقانونی قرار دینے سے متعلق متفرق درخواست جلد سماعت کیلئے منظور

لا ہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائی کورٹ میں صاف پانی سمیت 56کمپنیوں کی تشکیل اور اسے غیر قانونی قرار دینے سے متعلق کیس کی جلد سماعت کے لیے متفرق درخواست منظور کر لی۔ لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس پر سماعت کی فاضل عدالت نے کیس کی سماعت کے لیے دو مارچ کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ 2017میں 56کمپنیوں کی تشکیل کے خلاف درخواست دائر کی عدالت سے استدعا ہے کہ 56کمپنیوں کی تشکیل غیر قانونی قرار دے۔

ای پیپر-دی نیشن