• news

عمران خان کے استقبال کیلئے تیار‘ باہمی تعلقات  مزید مضبوط ہونگے: وزیراعظم سری لنکا 

کولمبو (انٹرنیشنل ڈیسک) سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور ان کے وفد کا استقبال کرنے کیلئے تیار ہیں سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں لکھا کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی مشترکہ منصوبوں کی راہ ہموار ہو گی جو دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچائے گی۔ خیال رہے وزیراعظم عمران خان پرسوں 23 اور چوبیس فروری کو سری لنکا کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم دورے کے دوران سری لنکن صدر وزیراعظم مہنداراجایا کسے سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے مابین وفود سطح مذاکرات کی قیادت کرینگے دو طرفہ تجارت‘ صحت تعلیم زراعت پربات چیت کی جائے گی اور دو طرفہ امور کے علاوہ اہم علاقائی بین الاقوامی امور پر تبادلہ کیا جائیگا جبکہ دونوں ممالک میں پارلیمانی تبادلے کو فروغ دینے کیلئے بات چیت کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن