محکمہ صحت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے 118آوارہ کتے تلف کر دیئے
لاہور(نیوزرپورٹر)محکمہ صحت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لاہور کے عملہ تلفی سگاں آوارہ نے شہر بھر میں کل 118آوارہ کتے تلف کئے۔ نشتر ، گلبرگ زونز میں 28 بذریعہ کارتوس تلف کئے گئے، راوی ،سمن آباد،داتا گنج بخش زونز میں 30 بذریعہ کارتوس تلف کئے گئے اور شالامار ،عزیز بھٹی زون واہگہ زونز میں 30 بذریعہ کارتوس تلف کئے گئے۔ علامہ اقبال زون میں 30بذریعہ کارتوس تلف کئے گئے۔عوام کی حفاظت کیلئے کتے مارمہم جاری رہے گی۔