کوٹ عبدالمالک میں سیوریج سسٹم ناکارہ‘ شہری دوہری اذیت میںمبتلا
فیروزوالہ( نامہ نگار) لاہور روڈ کی آبادی کوٹ عبدالمالک میں سیوریج کا نظام ناکارہ ہو جانے کی بناء پر لوگوں کا گلیوں میں پڑے گڑھوں اور نالیوں میں گر کر زخمی ہونا روز کا معمول بن گیا جس کی وجہ سے کئی افراد اپاہج بھی ہوچکے ہیں اس سلسلہ میں حکومت کو بھیجی جانے والی 6 درخواستیں نا دیدہ قوت نے غائب کروا دیں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اس صورتحال کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ چوہدری محمد اصغر جوئیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ گذشتہ دس سال کے دوران کوٹ عبدالمالک اور اس کی نواحی بستیوں سمیت تحصیل بھر میں اربوں روپے کی رقم کے سیوریج اور صاف پانی کی فراہمی کے تمام منصوبوں کی فوری طو رپر فزیکل چیکنگ کروا کر اس کی رپورٹ سی ایم سیکرٹریٹ کو بھیجی جائے۔