سی پیک منصوبہ پاک چین کی لازوال دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے فوکل پرسن وزارت اورسیزچائنا
لاہور(نیوزرپورٹر)فوکل پرسن وزارت اورسیز چائناشوکت علی صافی نے کہاکہ سی پیک منصوبہ پاک چین کی لازوال دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، اورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، ملک درست سمت پر چل رہا ہے،سٹاک ایکسچینج میں بہتری آنا حکومت کی کامیاب حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے، اورسیز پاکستانی ملک کی ترقی اور خوشحالی میں بھرپور کردار ادا کررہے ہیں، اورسیز پاکستانی ملک میں دھڑا دھڑ اپنا سرمایہ بھیج رہے ہیں جوکہ اورسیز پاکستانیوں کا حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے،وہ اپنے آفس میں اورسیز پاکستانیوں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔