• news

ملک کی پچاس فیصد آبادی غذائی کمی کا شکار ہے :وائس چانسلرزرعی یونیورسٹی فیصل آباد 

فیصل آباد(آن لائن)پاکستان میں غذائی کمی پر قابو پانے اور برآمدات کا حجم بڑھانے کے لئے ویلیوایڈیشن کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل میں فوڈ پراڈکٹ ڈویلپمنٹ کی مہارتیں پیدا کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر آصف تنویر نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سوسائٹی آف فوڈ سائنٹسٹ اینڈ ٹیکنالوجسٹ کے باہمی اشتراک سے بین الاقوامی ورکشاپ رول آف انگریڈینٹس اینڈ پراسس آپٹیمائزیشن فار پراڈکٹ ڈویلپمنٹ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ہاں چالیس فیصد پوسٹ ہارویسٹ نقصانات ہو رہے ہیں جن پر قابو پانے کیلئے محفوظ کاری اور ویلیوایڈیشن پر بھرپور توجہ دینا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی پچاس فیصد آبادی غذائی کمی کا شکار ہے ۔ان سے پہلے ڈین کلیہ فوڈ اینڈ ہوم سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق بٹ نے کہا کہ اس بین الاقوامی کانفرنس کا مقصد دنیا بھر سے غذائی ماہرین کی مہارتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایسا لائحہ عمل ترتیب دینا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن