• news

آئی ایم ایف کی بے جا شرائط کو قبول کرنے سے ہر شعبہ متاثر ہوگا:پرویز حنیف 

لاہور(کامرس رپورٹر)آئی ایم ایف سے قرض کے حصول کیلئے اس کی بے جا شرائط کو قبول کرنے سے ہر شعبہ بری طرح متاثر ہوگا ،جو طبقات پہلے ہی ٹیکس دے رہے ہیں ان پر ٹیکس بڑھانے اور ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے حوالے سے مجوزہ شرائط کو کسی صورت تسلیم نہ کیا جائے ، پیداواری لاگت بڑھنے سے پاکستانی مصنوعات عالمی منڈیوں میں مقابلے کی دوڑ سے باہر ہو رہی ہیں جس پر حکومت توجہ نہیں دے رہی۔ ان خیالات کا اظہار کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہو ںنے کہا کہ کسی بھی حکومت کے قول و فعل میں تضاد کے باعث عوام کااس پر اعتماد ختم ہو جاتا ہے ، موجودہ حکمران کسی بھی فیصلے سے قبل اپنے ماضی کے بیانات کو سامنے رکھیں ، جس طرح ماضی کی حکومتیںآئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے عوام اور مختلف شعبوں پر بوجھ ڈالتی تھیںموجودہ حکومت بھی ان کی پیروی کر رہی ہے۔ مطالبہ ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض کے حصول کیلئے مجوزہ شرائط کو سامنے لایا جائے اور اس حوالے سے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن