لاہور چیمبر : منفرد وال آف گلوری کا افتتاح
لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدور نے صدر میاں طارق مصباح نے سینئر نائب صدر محمد ناصر حمید خان اور نائب صدر طاہر منظور چودھری کے ہمراہ اپنی نوعیت کی منفرد وال آف گلوری کا افتتاح کردیا ہے۔ لاہور چیمبر کے سابق صدور، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران اور صنعتکاروں و تاجروں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ میاں طارق مصباح نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور چیمبر میں وال آف گلوری 1923سے اب تک لاہور چیمبر کی لیڈرشپ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بنائی گئی ہے جنہوں نے صنعت، تجارت و معیشت کے حوالے سے گرانقدر خدمات سرانجام دیں اور لاہور چیمبر کو پریمیئر ادارہ بنایا۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی آواز پالیسی کاریڈورز میں بڑی توجہ سے سنی جاتی ہے اس ادارے کا قیام 1923میں عمل میں آیا تھا۔