سٹاک مارکیٹ میں تیزی‘ایک ہفتے کے دوران 419پوائنٹس اضافہ
لاہور(کامرس ڈیسک) سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران 567.23 پوائنٹس کی زبردست تیزی کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس 46 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوئی۔انڈیکس 46ہزار375 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔ منگل کو بھی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی اور مارکیٹ کا اختتام 492 پوائنٹس کے اضافے پر ہوااور انڈیکس میں مزید 5 حدیں بحال ہوئیں، بدھ کے روز مندے کی واپسی ہوئی اور100 انڈیکس 99 پوائنٹس کے مندے کے باعث انڈیکس 46ہزار768 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کربند ہوا۔ چوتھے کاروباری روز کے ایس ای 100انڈیکس میں 625 پوائنٹس کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ۔سٹاک مارکیٹ میں پانچویں روز اْتار چڑھاؤ کے بعد 84 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز 100 انڈیکس 84 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 46ہزار227 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز مجموعی طور پر 419پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔