• news

انگلینڈ کے مارک ووڈ نے آئی پی ایل کھیلنے کی کی پیشکش ٹھکرا دی 

لاہور(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے فاسٹ بائولر مارک ووڈ نے انڈین پریمیئر لیگ میں کھیلنے کی پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے کہا ہے کہ پیسہ نہیں فیملی اولین ترجیح ہے ۔ مارک ووڈ کو مہنگے ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا ۔ ان کو 1.96ملین ڈالر کی پیشکش کی گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے فیملی ہے ۔جب انگلینڈ کے ساتھ ہوتے ہیں تب بھی فیملی سے نہیںمل سکتے ۔ گھر جاکر فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں ۔ اپنے جسم کو ناکام نہیں کرنا چاہتا ‘جسمانی اور ذہنی طور پر فٹ رہنا چاہتا ہوں ۔ آئندہ سال کے آخر میں ورلڈ کپ ‘ایشز سیریز بھی کھیلنی ہیں ۔ پیسہ بھی ضرورت ہے مگر فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا جس سے مطمئن ہوں ۔

ای پیپر-دی نیشن