اداکارہ وینا ملک کے 100کروڑ روپے ہتک عزت کا دعویٰ ‘سابق شوہر اسد خٹک کو دوبارہ نوٹس جاری
لاہور ( اپنے نامہ نگار سے )سیشن عدالت نے ادکارہ وینا ملک کی جانب سے 100کروڑ روپے کے ہتک عزت کے دعویٰ میں سابق شوہر اسد خٹک کی جانب سے جواب داخل نہ کرانے پردوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ایڈیشنل سیشن جج یاسر حیات باجوہ نے وینا ملک کی درخواست پر سماعت کی ۔