نوشہرہ ورکاں : شاہین فٹبال کلب مسلسل پانچ میچوں میں ناقابل شکست
نوشہرہ ورکاں(نمائندہ نوئے وقت)شاہین فٹبال ٹیم نے اپنے ہوم گراؤند پر عابد آباد کو چیلنج میچ میں ایک صفر سے شکست دیدی‘ واحد گول عرفان فانی نے کیا۔ شاہین کلب نے مسلسل پانچ میچوں میں ناقابل شکست رہی ہے۔ عمدہ کارکردگی پر کلب آفیشل صدر یٰسین ارشد، سیکرٹری جنرل ارشاد نجم اور رانا افتخار نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔