53افسروں کے دنیا بھر کے مشن اور ہیڈ کوارٹر میں تقرر تبادلے
اسلام آباد (نیوزرپورٹر)سفارتخانوں میں مقررہ مدت کے بعد بھی تعینات پاسپورٹ اینڈ امیگریشن افسران کی وطن واپسی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔53افسران کی دنیا بھر کے مشن اور ہیڈ کوارٹر میں تعینات و تبدیل کیا گیا ہے ۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پا کستان کے دنیا بھر کے47 مشن سفارتخانوں میں مقررہ مدت کے بعد بھی تعینات رہنے والے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن افسران کی وطن واپسی کے احکامات جاری کئے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق کل 53افسران کے تقرر تبادلے کئے گئے ان میں دنیا بھر سے24افسران کو ہیڈکوارٹر تبدیل کیا گیا ، جبکہ29کی پاکستان سے دنیا بھر میں تعیناتی کی گئی ہیں ، نیو یارک ، بر مینگھم ،ہو سٹن ، دی ہیگ( ہالینڈ ) (پرتگال)،جدہ ، ریاض ، سعودی عرب، فرینکفرٹ ، جرمنی، ٹوکیو ، جاپان کینیڈا) سٹاک ہوم ( سویڈن ) سول (کوریا) میں تعینات 15ٹیکنیکل افسران پانچ سال سے زائد عرصہ سے تعینات تھے لیکن ان کو واپس بلانے سے صرف نظر کیا گیا جبکہ جدہ، ریاض ، نیو یارک اور فرینکفرٹ میں تعیناتیاں بھی کر دی گئیں ۔حالانکہ وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے واضع کر دہ پالیسی میں یہ مشن بھی شامل ہیں لیکن یہاں دانستہ طور پر وفاقی وزیر داخلہ کی پالیسی کو بالائے طاق رکھ کر ان سے چشم پوشی کی گئی نئے حکم نامہ میں کوئی بھی ٹیکنیکل آفیسر تعینات نہیں کیا گیا ۔30 اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو تعیناتی کے لئے منتخب کیا گیا ہے ۔تاہم 304 اعلی تعلیم یافتہ کنٹریکٹ پر بھرتی ٹیکنیکل آفیسر جن میں گریڈ 17 سے 19 کے افسران ہیں ان کو بھی نظر انداز کر دیا گیا ہے۔