• news

ملک ترقی کی راہ پر گامزن‘ عوام کو تھوڑی  مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا: اسد قیصر

صوابی (نوائے وقت ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزان ہیں جس کے لئے عوام کو تھوڑی بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ صوابی گاڑ میں گیس منصوبے کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان ہیں۔ لیکن یہ حال 70 سال سے حکومت میں رہنے والوں کی وجہ سے ہیں۔ اسد قیصر نے کہا کہ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو پی آئی اے اور سٹیل مل سمیت تمام ادرے خسارے میں تھے۔ تنخواہ دینے کے پیسے حکومت کے پاس نہیں تھے۔ پھر چین، دبئی اور دیگر دوست ملکوں کی امداد سے ملک کی معیشت سنبھلی۔ پیسے کمیشن اور اپنے آپ کو بیچنے والوں پر لعنت بھیجتا ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن