• news

گیلانی کی ملاقات‘ آپ کو سینٹ الیکشن لڑانا خواہش تھی‘ سلیکٹڈ کے گھبرانے کا وقت آ گیا: زرداری

کراچی (آئی این پی) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سینٹ الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے کافی متحرک نظر آرہے ہیں۔ دو روز کے دوران انہوں نے دوسری اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے اتوار کو پھر آصف زردادی اور بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سینٹ الیکشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں آصف زرداری نے نوازشریف، فضل الرحمان اور دیگر سے ہونے والے رابطوں سے متعلق یوسف رضا گیلانی کو آگاہ کیا۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ آپ کو اسلام آباد سے سینٹ الیکشن لڑانا میری خواہش تھی۔ ملاقات میں آصف زرداری نے یوسف رضا گیلانی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ گیلانی صاحب، اب سلیکٹڈ کے گھبرانے کا وقت آگیا ہے۔ ضمنی الیکشن اور سینٹ الیکشن کے لئے پی ڈی ایم کو راضی کیا، مخدوم احمد محمود جیسے دوست آپ کیساتھ ہیں، آپ بڑا سرپرائز دینگے، پی ڈی ایم قیادت آپ کی کامیابی کیلئے کوشاں ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ ضمنی الیکشن کا نتیجہ تو سب نے دیکھ لیا، مگر حکومت کے لئے سینٹ الیکشن کا نتیجہ ضمنی الیکشن سے بھی برا ثابت ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن