حکومتی کوششیں تیز، متحدہ،پگاڑاسے ملاقاتیں،: عمران آج پشاور جائینگے
اسلام آباد + پشاور (نامہ نگار +این این آئی)وزیراعظم عمران خان آج پیر کو پشاور کا دورہ کریں گے جہاں وہ سینٹ انتخابات اور پارٹی امور پر مشاورت کریں گے۔ذرائع کے مطابق دورہ پشاور میں کے پی کے 63 پر ناکامی کی وجوہات سے وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق عمران خان صوبائی کابینہ کے وزراء اور ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے، اس کے علاوہ وزیراعظم وزیراعلیٰ اور گورنر خیبر پی کے وزراء سے بھی ملاقات کریں گے۔ملاقاتوں میں سینیٹ انتخابات میں امیدواروں کی کامیابی کے لیے بات ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو صوبائی حکومت کے امور پر بریفنگ دی جائے گی۔