مسلم لیگ ن کی سیاست دھونس، دھاندلی، ہار برداشت کرنیکا حوصلہ نہیں: شبلی فراز، فردوس عاشق
ڈسکہ (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز، معاون خصوص اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان اور وفاقی وزیر سائنس فواد چودھری نے ڈسکہ میں پریس کانفرنس کی شبلی فراز نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ دھونس، پیسے اور قتل و غارت کی سیاست کی۔ ان میں ہار برداشت کرنے کا حوصلہ نہیں ۔ انہوں نے ڈسکہ کے الیکشن کیلئے رانا ثناء الہ اور جاوید لطیف کو بھیجا۔ مریم نواز مگرمچھ کے آنسو بہا رہی تھیں۔ رانا ثناء اللہ نے قتل کی منصوبہ بندی کی۔ مریم نواز کہہ رہی تھیں۔ الیکشن بندوق سے جیتیں گے۔ نوازشریف کے بیانیے کو شکست ہو رہی ہے۔ ماڈل ٹاؤن سانحے کے مرکزی کردار رانا ثناء اللہ تھے۔ مسلم لیگ ن جن علاقوں کو اپنا سمجھتی تھی وہاں تبدیلی لا رہی ہے۔ مسلم لیگ ن کی سیاسی اجارہ داری کا خاتمہ ہو رہا ہے۔ این اے آج سے پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی نے کہا کہ مریم نواز نے الزام لگایا کہ میں اپنے گاؤں سے ہارا مریم نواز الیکشن کمشن سے پتہ کریں آج تک اپنے گاؤں سے نہیں ہارا۔ ذیشان کے والد کو ساتھ کھڑا کر کے ڈھول بجایا گیا۔ مذمت کرتے ہیں۔ عثمان ڈار نے کہا کہ مریم نواز کو چیلنج کیا تھا جاں بحق کارکنوں کے گھر جا کر دکھائیں۔ مسلم لیگ ن والے شرمناک واقعہ کے بعد منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ ہمیں کچھ الیکشن میں شکست ہوئی لیکن ہم نے نتائج کو قبول کیا۔ علی اسجد یہاں سے واضح طور پر الیکشن جیت چکے ہیں۔ ہمیں حسرت ہے کہ کبھی مریم نواز زندگی میں ایک سچ بول دیں۔ مریم نواز کو جھوٹ بولنے میں مہارت حاصل ہے۔ علی اسجد ملہی الیکشن جیت چکے ہیں۔ ہمارے کارکن شہید ہوئے اس لیے جشن نہیں منا رہے۔ اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ڈسکہ والوں نے نسل در نسل غلامی کا طوق اتار کر پھینک دیا۔ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ منشیات فروشو، قبضہ گروپوں کی سرپرستی کی۔ شاہی خاندان کے ذاتی ملازموں نے ضمنی الیکشن کو خون آلود میں مریم نواز نے قاتل کو ٹیچ پر کھڑا کر کے شہدا کے لواحقین کو تکلیف دی۔ مسلم لیگ ن میں شکست تسلیم کرنے کا حوصلہ نہیں۔ مریم نواز چوری اور سینہ زوری کر رہی ہیں۔ وفاقی وزراء اور فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ (م) پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ دھونس، پیسے اور قتل و غارت کی سیاست کی۔ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں میں شکست تسلیم کرنے کا حوصلہ نہیں ہے۔ پی ٹی آئی امیدوار علی اسجد ملہی نے ن لیگی رہنما کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مریم بی بی ہم 1947ء سے کبھی اپنے گاؤں سے نہیں ہارے۔ اللہ تعالیٰ کا کرم ہوا ہے کہ یہ نشست ہم جیت چکے ہیں۔دریں اثناء ایک ٹویٹ میںفردوس عاشق نے کہا ہے کہ جھوٹی راجکماری ڈسکہ میں مسترد ہونے پر جھوٹ کی نئی پٹاری لے کر میدان میں ہے۔ جھوٹ کے بیوپاریوں کی جھوٹی راجکماری این اے 75 ڈسکہ میں مسترد ہونے کے بعد جھوٹ کی نئی پٹاری لیکر ایک بارپھر میدان میں ہے۔ ایک بیان میں کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت کا جھوٹا نعرہ لگانے والی ن لیگ کے ایم پی اے عادل چٹھہ کو ووٹوں سے بھرا تھیلا لے کر بھاگتے ہوئے پورا ملک دیکھ چکا ہے۔ پی ٹی آئی کارکنان کو مبارکباد جو مسلح ن لیگ کی غنڈہ گردی کے آگے ثابت قدم رہے۔ دریں اثناء فواد چوہدری، فردوس عاشق اعوان، عثمان ڈار اور چوہدری محمد اخلاق کا ڈسکہ میں 19 فروری کو ہونے والے الیکشن کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیلئے ان کے گاؤں گوئند کے کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر علی اسجد ملہی، عمر ڈار اور ممتاز چیمہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔