• news

کیا جاسوسی کے ایٹمی آلات بھارتی گاؤں میں سیلاب کی وجہ بنے؟ بی بی سی

لندن (بی بی سی) انڈیا میں ہمالیہ کے ایک گاؤں میں رہنے والے باشندوں کا ماننا ہے کہ ان کے گاؤں کے اردگرد والے پہاڑوں پر برف کی دبیز تہوں کے تلے جاسوسی کے ایٹمی آلات دفن ہیں۔ چنانچہ جب فروری کے شروع میں رینی نامی گاؤں میں سیلاب آیا تو وہاں کے لوگ خوفزدہ ہو گئے اور افواہیں پھیل گئیں کہ ’ایٹمی آلات پھٹ گئے ہیں اور ان کے پھٹنے کی وجہ سے سیلاب آیا ہے۔ تاہم سائنس دانوں کا خیال ہے کہ ہمالیائی ریاست اتراکھنڈ میں سیلاب آنے کا سبب بڑے گلیشیئر کا ایک ٹوٹ جانے والا ٹکڑا تھا۔ یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں آنے والے اس سیلاب کے نتیجے میں 50 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔ لیکن یہی بات اگر رینی گاؤں میں بسنے والوں کو بتانے کی کوشش کی جائے تو بہت سے لوگ آپ کی بات پر بالکل یقین نہیں کریں گے۔  رینی گاؤں کے لوگ کاشتکاری سے منسلک ہیں اور اس چھوٹے سے پہاڑی گاؤں میں 250 گھرانے آباد ہیں۔ رینی گاؤں کے سرپنج سنگرم سنگھ راوت نے بتایا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس سیلاب میں ایٹمی آلات کا کردار ہو سکتا ہے۔ موسم سرما میں گلیشیئر کیسے ٹوٹ سکتا ہے؟ ہمارے خیال میں حکومت کو ان آلات کی تحقیقات کرنی چاہئیں اور انہیں تلاش کرنا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن