میانمار میں مظاہرین پر فائرنگ‘2 ہلاک‘ متعدد گرفتار
ینگون (آئی این پی+بی بی سی) میانمار میں فوجی حکومت کے خلاف احتجاج پر سکیورٹی فورسز نے کریک ڈاون کر دیا۔ شیلنگ اور فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہو گئے۔ پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ اور گولیاں برسائیں جبکہ متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ میانمار میں فوج نے اقتدار سنبھالنے کے بعد ڈی فیکٹو رہنما آنگ سان سوچی سمیت کئی رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے۔فیس بک نے حکومت کی ایک نیوز ویب سائٹ کا پیج ہٹا دیا ہے،اقدام مظاہرین کی ہلاکت کے بعد اٹھایا گیا۔