• news

شیخو پورہ ٹائر پھٹنے سے 3 ، کامونکے ٹرک لوڈر تصادم میں 2 افراد جاں بحق 

شیخوپورہ+ گوجرانوالہ+ کامونکے (نمائندگان خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) شیخوپورہ، خانقاہ ڈوگراںکے قریب میاں علی ڈوگراں سیم کے پاس تیز رفتار کار ٹائر برسٹ ہونے سے بے قابو ہو کر درخت سے ٹکراگئی جس میں 3 کار سوار موقع پرہی جاںبحق، ایک شدید زخمی ہوگیا جبکہ گوجرانوالہ جی ٹی روڈ پر ٹرک اور لوڈر مزدا میں تصادم 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق میاں علی ڈوگراں کے رہائشی اقبال وغیرہ شیخوپورہ سے اپنے گائوںواپس جارہے تھے جب حادثہ پیش آیا جاں بحق افراد میں 3 افراد محمداقبال، عبدالرحمن، تنویر ڈوگر شامل جبکہ ان کا ساتھی محمد عارف شدید زخمی ہوگیا۔ادھر تھانہ صدر کامونکے کے علاقہ جی ٹی روڈ نزد ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث لوڈر مزدا اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں لوڈر مزدا میں سوار 2 افراد 37 سالہ طارق اور 48 سالہ منیر جو کہ شیخوپورہ کے رہائشی تھے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ریسکیو نے نعشوں کو تحصیل ہسپتال کامونکے منتقل کر دیا گیا ہے پولیس نے تباہ شدہ گاڑیوں کو قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن