بھارت: مودی کی ناقص پالیسیاں‘ بے روزگاری‘ خودکشی کے واقعات بڑھ گئے
نئی دہلی (اے پی پی)بھارت میں مودی سرکار کی ناقص پالیسیوں اور روزگار کی عدم فراہمی کے باعث فاقہ کشی کے باعث لوگ موت کو گلے لگانے پر مجبور ہوگئے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے صنعتی شہر مالیگاوں میں ایک ہفتے میں مسلسل چوتھی بار خود کشی کے واقعات پیش آئے ہیں۔اسلام پورہ میں36 سالہ خالد ولد شکیل نامی نوجوان نے اپنے گھر کی چھت سے پھانسی کا پھندا لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔اہل خانہ نے واقعے کی اطلاع فوری طور پر اہل محلہ اور پولیس کو دی اطلاع ملتے ہی عائشہ نگر پولیس اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کرادیا ہے۔علاقہ مکینوں نے بتایا کہ رواں ہفتہ میں خودکشی کا یہ چوتھا واقعہ ہے اس سے قبل تین واقعہ شہری علاقے میں پیش آیا۔ خودکشی کرنے کی وجہ تنگدستی اوربے روزگاری ہے ۔