لاک ڈائون میں نرمی کا عمل یکم مارچ سے شروع ہو گا، ترک وزیر صحت
انقرہ (اے پی پی)ترکی کے وزیرِ صحت فخرالدین قوجہ نے کہا ہے کہ یکم مارچ سے علاقوں کی صورتحال کے مطابق مرحلہ وار معمولاتِ زندگی کی بحالی کا عمل شروع ہو جائیگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم معمولات ِ زندگی کی بحالی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ اور حالات کومد نظر رکھتے ہوئے لاک ڈائون اٹھائیں گے۔