• news

 قیدیوں کو سہولیات کی فراہمی میں کو تا ہی ناقابل برداشت ، فیاض چوہان

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں اور جیل ملازمین کی بہتری کیلئے مناسب اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں قیدیوں کو اچھا کھانا، کینٹینوں پر گراں فروشی کے خاتمے، واش رومز کی بروقت صفائی سمیت تمام سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہارانہوں نے پنجاب ہاؤس راولپنڈی میں راولپنڈی اور سرگودھا ریجنوں کے ڈی آئی جی اور جیل سپرنٹنڈنٹس کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کے دوران کیا اس موقع پر وزیر جیل خانہ جات پنجاب کو متعلقہ ریجنز کی جیلوں میں پی سی اوز کے فنکشنل ہونے، ہر پی سی او میں شکایات کے بروقت ازالے کیلئے وزیر جیل خانہ جات کے نمبر آویزاں کرنے اور جیلوں میں قیدیوں کو بنیادی اور معیاری سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن