• news

بھارتی لٹریچر فیسٹیول میں6برسوں بعد پہلی مرتبہ ملالہ سمیت پاکستانی مصنفین مدعو

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت کے سب سے مشہور ادبی میلے جے پور لٹریچر فیسٹیول میں پچھلے 6 برسوں میں پہلی مرتبہ پاکستانی مصنفین کو بھی مدعو کیا گیا ہے تاہم کروناکے باعث یہ فیسٹیول اس مرتبہ آن لائن منعقد کیا جا رہا ہے۔اس سال پاکستانی ناول نگاروں میں مونی محسن اور ایچ ایم نقوی کے ساتھ ساتھ نوبل انعام یافتہ پاکستانی کارکن ملالہ یوسفزئی بھی فیسٹیول کے سیشن میں گفتگو کریں گی۔

ای پیپر-دی نیشن