• news

مانگا منڈی‘ راوی روڈ‘ کاہنہ‘ شمالی چھاؤنی کے علاقوں میں لاکھوں کی ڈکیتیاں

لاہور (نمائندہ خصوصی) شہر میں متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے‘ زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مانگا منڈی میں ڈاکو واجد کی فیملی کو یرغمال بنا کر 3 لاکھ40 ہزار مالیت‘ کاہنہ میں نعمان کی فیملی کو یرغمال بنا کر3لاکھ 10ہزار مالیت‘ راوی روڈ کے علاقہ میںجمیل کی فیملی کو یرغمال بنا کر2لاکھ 90 ہزار روپے مالیت‘ جبکہ شمالی چھائونی کے علاقہ میں یوسف کے گھر سے2 لاکھ 40 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات لے گئے۔ گڑھی شاہو میں محمود سے ڈاکو 2لا کھ15ہزار روپے کی نقد ی اور مو با ئل فون، لوہاری گیٹ میں فرقان اور فیملی سے 1لا کھ90ہز ار کی نقدی اور موبائل فون لے گئے جبکہ ڈیفنس سی، داتا دربا اور رائیونڈ سٹی میں گاڑیاں‘ اکبر ی گیٹ، ستوکتلہ اور فیصل ٹاؤن سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن