103جہلم: منشیات فروشوں کی پولیس پر فائرنگ‘ 2 اشتہاری ساتھی ہلاک
جہلم (نامہ نگار) جہلم منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائی، اشتہاری ملزم و بد نام زمانہ منشیات فروش راجہ حسیب ہلاک، بھاری مقدار میں چرس، شراب کی بوتلیں اور جدید اسلحہ بر آمدکر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اطلاع پر تھانہ سول لائن پولیس نے بد نام زمانہ منشیات فروش راجہ حسیب ولد راجہ ادریس ساکن شمالی محلہ کے ڈیرے پر چھاپہ مارا کر گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر کے ملزمان راجہ حسیب اور راجہ سہیل کو چھڑا نے میں کامیاب ہو گئے۔ جس پر پولیس کی مزید بھاری نفری طلب کی گئی۔ ملزمان راجہ حسیب، راجہ سہیل، راجہ سعادت عرف سعدی، فیصل شہزاد ساکن سرائے عالمگیر نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور مرد و خواتین نے چھت سے پتھروں اور گملوں سے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا۔ نتیجہ میں پولیس کے 3 جوان، سب انسپکٹر شعیب،کانسٹیبل خرم سجاد ملزمان کی فائرنگ، کانسٹیبل صلاح الدین ہمایوں سر میںگملے لگنے سے شدید زخمی ہو گئے۔ جبکہ 2 حملہ آور راجہ سعادت عرف راجہ سعدی اور فیصل شہزاد ولد محمد افتخار اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے موقع سے چند مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔ عام شہریوں، تاجروں کا ڈسٹرکٹ پولیس افسر شاکر حسین داوڑ اور ضلع جہلم اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔