اوقاف واجبات کیلئے اینٹی کرپشن این او سی لازمی درجنوں ملازم حق سے محروم
لاہور (سید عدنان فاروق) اوقاف حکام نے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن و جی پی فنڈ کی ادائیگی کے لئے قواعد و ضوابط کو نظرانداز کر کے خود ساختہ پالیسی اپنا لی۔ جس کے تحت ان کیسز کو نمٹانے کے لئے اینٹی کرپشن پنجاب سے این او سی لازمی قراردیا گیا ہے، جبکہ اینٹی کرپشن کے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں کہ وہ اوقاف کے ریٹائرڈ ملازمین کے حوالے کوئی کلیئرنس سرٹیفکیٹ دے۔ رولز کے مطابق فیصلے کرنے کا اختیار بھی اوقاف ہی کو ہے۔ تاہم حیران کن طور پر پالیسی کے خلاف اوقاف آرگنائزیشن کے ریٹائرڈ ہونے والے درجنوں ملازمین گزشتہ چند ماہ سے اپنے حق سے محروم ہیں۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے حال ہی میں اوقاف حکام کو ایک مکتوب کے ذریعے توجہ مبذول کرائی ہے کہ اوقاف آرگنائزیشن محکمہ اینٹی کرپشن کے دسترس میں نہیں آتا وہ بااختیار ہے کہ اپنے فیصلے خود کرے۔ ملازمین نے این او سی کی پالیسی کو ناجائز قراردیتے ہوئے حکام سے کہا کہ رولز کے خلاف اس پالیسی سے ریٹائرڈ ملازمین کا استحصال ہو رہا ہے۔ جبکہ ماضی میں ایسی کوئی مثال بھی نہیں ہے کہ ریٹائرڈ ملازمین کا کہنا ہے کہ انہیں کئی ماہ ریٹائر ہوئے ہوگئے۔ جلد بقایا جات کی ادائیگی کی بجائے کہا جارہا ہے کہ اینٹی کرپشن سے این او سی لائو پھر کیس نمٹیں گے۔ متعلقہ حکام کو رولز و ریگولیشن کا پابند بنایا جائے۔