خیبر پی کے کی 2 ویمن یونیورسٹیوں میں جینز‘ ٹی شرٹ‘ میک اپ پر پابندی عائد
پشاور(آئی این پی)خیبر پی کے کی دو یونیورسٹیوں میں جینز ، شرٹس اور میک اپ سمیت دیگر چیزوں پر پابندی عائد کر نے کیلئے نئی ڈریس کوڈ پالیسی نافذ کر دی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی گورنر شاہ فرمان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کی 2 یونیورسٹیوں نے چست جینز، ٹی شرٹس اور میک اپ پر دیگر چیزوں کے ساتھ پابندی عائد کرنے کے لئے نئی ڈریس کوڈ پالیسی نافذ کردی، جس کی تعمیل میں ہزارہ یونیورسٹی سرفہرست ہے، جس نے 6 جنوری کو اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی کے تمام طلباء، اساتذہ اورعملے کیلئے نئی ڈریس کوڈ پالیسی پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے۔