• news

شیخ رشید سے قطر کے سفیر کی ملاقات‘ دوطرفہ تعلقات‘ افغان امن مذاکرات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے قطر کے خصوصی سفیر مطلق بن ماجد القہطانی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان قطر باہمی تعلقات اور افغانستان امن مذاکرات پر بات چیت کی گئی۔ وزیر داخلہ نے افغان امن مذاکرات کے حوالے سے قطر کی کاوشوں کو سراہا۔ ملاقات میں قطری حکومت کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ پاکستان میں قطر کے سفیر اور وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن