• news

طالبان نے افغانستان سے امریکی فوجیوں  کے انخلاء میں ممکنہ توسیع مسترد کردی

کابل(انٹرنیشنل ڈیسک) افغان طالبان نے امریکی افواج کے انخلاء سے متعلق نئے مجوزہ منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔ اس نئے پلان کے مطابق متوقع طور پر امریکی فوج کی واپسی کی تاریخ میں توسیع کی جا سکتی ہے۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ان کے جنگجو اس توسیع پر ہرگز اتفاق نہیں کریں گے۔ دوحہ امن معاہدے کے تحت واشنگٹن حکومت نے رواں برس یکم مئی تک افغانستان میں متعین اپنے تمام فوجی واپس بلانے ہیں۔ تاہم سکیورٹی کے مخدوش صورتحال اور طالبان کے ساتھ امن ڈیل کی غیر فعالی کی وجہ سے اس منصوبے میں تبدیلی کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن