آرمی چیف سے قطری وزیر خارجہ کے نمائندے کی ملاقات، افغان امن پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) قطر کے وزیر خارجہ کے خصوصی نمائندے ڈاکٹر مطلق بن ماجد آل قحطانی نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ڈی جی آئی ایس لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دوران ملاقات باہمی دلچسبی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال، مختلف شعبوں میں تعاون اور افغان امن عمل میں سہولت کاری جیسے موضوعات پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور قطر عظیم اور مشترکہ تاریخی ورثہ کے حامل ہیں، ان کے درمیان خوشگوار تعلقات اور گہرے بھائی چارے نے انہیں ایک پائیدار شراکت میں ڈھال دیا ہے۔ قطری مہمان نے پاکستان کی طرف سے خطہ میں پائیدار امن و استحکام کیلئے کوششوں کی تعریف کی اور دونوں ملکوں کے درمیان مزید بہتر تعلقات کیلئے کام کرتے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔