• news

چینی پر غیر قانونی سبسڈی لینے والے ہر شخص کیخلاف کارروائی ہو گی: چیئرمین نیب

  اسلام آباد (نامہ نگار) چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ غیر قانونی طریقہ سے چینی سبسڈی وصول کرنے والے ہر شخص کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ قومی احتساب بیوروکے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کا اعلی سطح کا اجلاس نیب ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی چئیرمین نیب، پراسیکوٹر جنرل نیب، ڈی جی آپریشن نیب، ڈی جی نیب راولپنڈی اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مبینہ شوگر سبسڈی سکینڈل کی شفاف، غیر جانبدرانہ،آزادانہ، میرٹ اور قانون کے مطابق تحقیقات کیلئے تجربہ کار اور محنتی افسران پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ اجلاس میں مبینہ شوگر سبسڈی سکینڈل کی تحقیقات اور اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میںچئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے اجلاس میں مبینہ شوگر سبسڈی سکینڈل کی تحقیقات کے سلسلہ میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو ہدایت کی کہ تحقیقات کو شفاف، غیر جانبدارانہ، میرٹ اور پروفیشنل انداز میں مکمل کیا جائے ۔ چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے ہدایت کی کہ مبینہ چینی سبسڈی سکینڈل کی تحقیقات میں تمام متعلقہ افراد اور محکموں کو اپنی صفائی کا قانون کے مطابق پورا موقع فراہم کیا جائے اور غیر قانونی طریقہ سے چینی سبسڈی وصول کرنے والے ہر اس شخص کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے ہدایت کی کہ مبینہ چینی سبسڈی سکینڈل کی تحقیقات میں تمام متعلقہ افراد اور محکموں کو اپنی صفائی کا قانون کے مطابق پورا موقع فراہم کیا جائے اور غیر قانونی طریقہ سے چینی سبسڈی وصول کرنے والے ہر اس شخص کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی جن کو قواعدو ضوابط کے خلاف مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے نہ صرف چینی سبسڈی دی گئی بلکہ قومی خزانے کو بھی مبینہ طور پر اربوں کا نقصان پہنچایا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن