جیل میں شہباز شریف کا طبی معائنہ ادویات جاری رکھنے کی ہدایت
لاہور(نیوزرپورٹر)محکمہ صحت پنجاب کے 9رکنی میڈیکل بورڈ نے کوٹ لکھپت جیل میں شہباز شریف کا مکمل طبی معائنہ کیا۔ بورڈ نے شہباز شریف کے ٹیسٹ کئے اور اس کے ساتھ ایم آر آئی اور سی ٹی سکین کی رپورٹ کو چیک کیا۔ بورڈ نے شہباز شریف کو ادویات جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔ بورڈ اپنی حتمی رپورٹ محکمہ صحت کو جمع کرائے گا۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے پروفیسر خالد محمود بورڈ کے کنوینئر ہیں۔