• news

جاپان کا پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین  کیلئے 37 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان 

 اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) جاپان نے پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کی امداد کے لیے اقوام متحدہ کے اداروں برائے مہاجرین کو 37 لاکھ ڈالر کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے ۔ تین سال کے اس پروگرام سے تعلیم ‘ روزگار بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے صوبوں میں دو لاکھ چالیس ہزار افراد اس امداد سے مستفید ہوں گے۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں جاپان کے سفیر ماتسووا کونی نوری اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی سربراہ نوریکا یوشیدا کے درمیان ایک سمجھوتے پر دستخط کئے چیف کمشنر برائے افغان مہاجرین سلیم خان بھی تقریب میں موجود تھے۔ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے  جاپان کے سفیر نے کہا کہ تعلیم اور ہنرسیکھ کر افغان مہاجرین سماجی دھارے میں اہم کردار اداکرسکتے ہیں۔ جاپان مہاجرین کے لیے مالی امداد جاری رکھے گا جو پاکستان اور افغانستان میں استحکام کے لیے ضروری ہے۔ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لیے استحکام اور امن بنیادی شرط ہے۔ یو این ایچ سی آر کی سربراہ مس یوشیدا نے جاپان کی طرف سے مہاجرین کے لیے دل کھول کر امداد دینے پر حکومت جاپان کا شکریہ اد کیا۔

ای پیپر-دی نیشن