حلیم عادل شیخ کو جناح ہسپتال کے ہڈی وارڈ منتقل کردیا گیا
کراچی (نیوز رپورٹر) قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کو این آئی سی وی ڈی سے جناح کے آرٹھوپیڈک وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔ اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا عمران خان کا سپاہی ہوں آخری سانس تک سندھ کے کرپٹ حکمرانوں کو بے نقاب کرتا رہوں گا۔ جیل میں گینگ وار سے حملہ کروایا گیا پولیس کے ایک سپاہی کے ساتھ بھیجا گیا۔ جیل حکام نے ایک طرف کی وڈیو جاری کی ہے جہاں تشدد ہوا وہ وڈیو بھی جاری کی جائے۔جیل میں مجھے بند وارڈ کرکے داعش کے مجرموں کے ساتھ جس وارڈ میں پھانسی کے مجرموں کو رکھا جاتا ہے وہاں رکھا گیا۔مجھے دہشتگرد کہا جارہا ہے اگر سندھ حقوق کی بات کرنا دہشتگردی ہے تو میں ہوں۔ اگر کرپٹ لوگوں کو بے نقاب کرنا دہشتگردی ہے تو میں ہوں۔ میرے حلقے کے کارکنوں کو اٹھایا گیا گھروں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ سمیر میر شیخ سمیت دیگر ساتھیوں کو جیل میں الگ الگ رکھا گیا۔